نئی دہلی 26 جولائی (یو این آئی) حکومت نے ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس سے مرکزی ملازمین کو اگست سے بڑھی ہوئی تنخواہ ملنا شروع ہو جائے
گی۔
وزارت خزانہ کی آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق نوٹیفکیشن میں سالانہ تنخواہ اضافہ کے لئے ہر سال موجودہ یکم جولائی کے مقام پر اب دو تاریخ یکم جنوری اور یکم جولائی مقرر کی گئی ہے۔